جموں//نٹرنگ ڈائریکٹربلونت ٹھاکورنے کٹرہ قصبے میں دیوستھان کٹراماتاویشنودی کے مقام پرنوراترہ فیسٹیول کے دوران شاندارطریقے سے ہنرکامظاہرہ کرنے والے 18 نوجوان آرٹسٹوں کی عزت افزائی کی۔نٹرنگ اورماتاویشنودیوین شرائن بورڈ ومحکمہ ٹورازم نے کٹرہ میں منعقدکئے گئے نوراتر ہ فیسٹول میں ماتاکی کہانی پروگرام کے دوران آرٹسٹوں نے اپنے ہنرکامظاہرہ کیاتھا اورشرکاء کومحظوظ کیاتھا۔بلونت ٹھاکرنے کہاکہ باصلاحیت فنکاروں کی کارکردگی سے مطمئن ہیں ۔اس دوران اجے سنگھ وزیرڈائریکٹرڈیوکڈس کٹرہ کی بھی عزت افزائی کی گئی۔اس دوران جن آرٹسٹوں کی عزت افزائی کی گئی ان میںکشش منگوترہ ،خوشی شرما، پلکشاسمنوترہ، نمرتاشرما،کنچن دیوی، نینسی دیوی،پری شرما، آیوشی چنیال، بھومیکاکماری، شوبھادیوی،سمکشا شرما، ویناشی شرما، سنجوگیتانائیک، ہرشتاویل، ویمانی شرما،ماہی شرما، پوربھاٹھاکوراورشبھی دوبے وغیرہ شامل ہیں۔