ایمز وجے پور کے ایم بی بی ایس کے 50 طلباء کے پہلا بیچ کوایمز رشی کیش میں تربیت دی جارہی ہے۔ ایگزیکٹیوڈائریکٹر نے کہا’’ہم جموں کے ایمز وجے پور کے اگلے ایم بی بی ایس بیچ کے لئے تربیت دینے کی تیاری کر رہے ہیں۔ امکان ہے کہ ہمیں اگلے بیچ میں اس سال اکتوبر تک ایم بی بی ایس طلبائیعنی 125 کی پوری طاقت حاصل ہوجائے گی۔ اگرچہ ہمارے پاس کلاسز کے انعقاد کے لئے کوئی ڈھانچہ تیار نہیں ہے ، ہم نے جی ایم سی جموں کے پرنسپل سے درخواست کی ہے کہ وہ ایمز وجے پور کے ایم بی بی ایس طلباء کی تربیت کے لئے ان کے لیکچر ہال اور لیب فراہم کریں‘‘۔انہوںنے مزید کہا"ہمارے فیکلٹی ممبران جی ایم سی جموں کے لیکچر رومز اور لیبز کا استعمال کرکے ایم بی بی ایس کے طلبا کو اپنی معمول کی کلاسوں میں خلل ڈالے بغیر ان کی تربیت کریں گے۔ ممکن ہے کہ فیکلٹی ممبروں کی بھرتی کا اشتہار ایک ہفتہ کے اندر جاری کیا جائے جس کے لئے کوئی بھی ملک کے کسی بھی حصے سے درخواست دے سکتا ہے اور بھرتی کا عمل اکتوبر کے پہلے مرحلے کے تحت مکمل کیا جائے گا‘‘۔اسی کے ساتھ انہوں نے کہا"ہم ایک عارضی دفتر ، ایم بی بی ایس طلباء اور ڈاکٹروں کیلئے ہاسٹل قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ ساری کوششیں اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کی جا رہی ہیں کہ ہم جنوری 2022 کے مہینے میں جموں میں آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ (او پی ڈی) سروس کو چلائیں‘‘۔انکا کہناتھاکہ ایک ہفتہ کے اندر ہم مختلف اسامیوں کی بھرتیوں کے لئے ایک اشتہار جاری کرنے جارہے ہیں اور پہلے مرحلے کے تحت اکتوبر میں بھرتی عمل مکمل ہونے کا امکان ہے۔ ہماری فیکلٹی ایم بی بی ایس کے طلبا کو تربیت دے گی۔ کوئی بھی بھرتی کے لئے درخواست دے سکتا ہے۔