جموں //نٹرنگ کے 35 برس منانے کے سلسلہ میں نٹرنگ جموں نے اپنا 12 واں نٹرنگ تھیٹر فیسٹول منگل وار سے ساتھ شروع کیاتھا ،جو جمعہ کے روز لکشمی کانت ویشنوی کے تحریر کردہ ڈرامہ ”ریہرسل “ کے ساتھ اختتام پذیر ہوا،جس کے ہدایت کار نیرج کانت ہیں۔ اس ڈرامہ میں کام کرنے والے کلاکاروں میں اکھیتا کھجوریہ، سمرن ،آرتی دیوی، سمینہ کوثر، کرن پریت کور، آستھا شرما ،سوشانت سنگھ چاڑک، اور بھومی ہیر شامل ہیں ۔ نٹرنگ کے شاندار 35 سال مکمل ہونے پر نٹرنگ مئی2018سے ہر ماہ 4 روزہ تھیٹر فیسٹول منعقد کر رہا ہے اور28مئی2019سے 12 واں فیسٹول منا یا گیا، جس میں چار تھیٹر پروڈکشنز پیش کئے گئے۔نٹرنگ کے ڈائریکٹر بلونت ٹھاکورنے اپنے خطبہ میں کہا کہ اس فیسٹول مکمل ہونے کے ساتھ ہی نٹرنگ نے ملک بھر میں 13مہینوں کے دوران ایک ہی گروپ کے ذریعہ سے 44۔انہوں نے کہا کہ نٹرنگ نے مختلف ڈرامے پیش کرنے کا پہلے ہی ریکارڈ بنایا ہے۔یہ تمام ڈرامے نٹرنگ اسٹڈیو تھیٹر ،کچی چھاونی ،جموں میں بعد دوپہر 05:00 بجے پیش کئے گئے ۔بلونت ٹھاکور نے تمام ایکٹروں ،ڈائریکٹروں اور ٹیکنشنوں کو ایسے تواریخی نٹرنگ فیسٹول کے ساتھ منسلک رہنے پر سراہنا کی۔ڈرامہ کرن پریت کورنے پیش کیا تھا جبکہ محمد یاسین نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔