کیف/یواکرائن تنازعہ پر الزامات، جوابی الزمات کے درمیان امریکہ نے روس پر سنگین الزام عائد کردیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ نے دعوی کیا ہے کہ روس یوکرائن پر حملے کا جھوٹا الزام لگانے کی تیاری کر رہا ہے، جس کے لئے جعلی وڈیو تیار کر کے الزام لگایا جائے گا کہ یوکرائن نے روس پر حملہ کر دیا ہے۔امریکہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ وڈیو میں جعل سازی سے روسی فوجیوں کی ہلاکت بھی دِکھائی جائے گی، روس اسی وڈیو کو بنیاد بنا کر یوکرائن پر حملہ کر دے گا۔(یو این آئی)