نئی دہلی//یو این آئی//یونیسیف نے ہندوستان میں عالمی وبائی مرض کورونا پر قابو پانے میں مدد کے لئے اپنی ہنگامی امداد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آکیسجن اور اور آکسیجن کنسنٹریٹر پہنچانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔یونیسیف نے ہندوستان کو وبائی مرض کووڈ۔ 19 پر قابو پانے کے لئے مدد جاری رکھتے ہوئے زندگی بچانے والی مزید دوائیں روانہ کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ آکسیجن کے 26 پلانٹوں میں سے پہلے 9 پلانٹ نصب کیئے جارہے ہیں اور 4,500 سے زیادہ آکسیجن کونسنٹریٹرس اور 200 آر ٹی۔پی سی آر(RT-PCR) ٹیسٹنگ مشینیں پہلے روانہ کی جاچکی ہیں یا پہنچائی جارہی ہیں۔ ہندوستان کووڈ۔19کی دوسری لہر پر قابو پانے کی جد وجہد کررہا ہے ۔ تاہم عمل تنفس کی بیماریوں کے شکار مریضوں کے علاج کے لئے انتہائی اہم عنصر یعنی آکسیجن کی قلت ایک بہت بڑا چیلنج بنا ہوا ہے ۔