بانہال// ضلع رام بن کے علاقوں میں یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور رابط سڑکوں کے علاقوں جموں سرینگرقومی شاہراہ پر پچھلے کئی روز سے چوکسی میں اضافہ کیا گیا ہے اور ناکوں کو متحرک کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع رامبن کی حدود میںناشری سے بانہال۔فورلین ٹنل تک پولیس اور دیگر فورسز کی گشت میں اضافہ کیا گیا ہے اور مختلف ناکوں پر تلاش کاروائیوں کو بھی تیز کیا گیا ہے۔ تاہم اتوار پندرہ آگست کے موقع پر جموں سرینگر قومی شاہراہ پر موسم اور سڑک کی بہتر صورتحال کے پیش نظر مسافر گاڑیوں کو دونوں طرف سے شاہراہ پر چلنے کی اجازت ہوگی۔