بڈگام// یوسمرگ میں بڈگام ضلع انتظامیہ کی کاوشوں سے لیفٹنٹ گورنر کے مشیر بصیر خان کی صدارت میں ایک عوامی دربار منعقد کیا گیاجس میں یوسمرگ اور دوسرے مضافاتی علاقوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں لوگوںنے شمولیت کرکے موصوف کو اپنی شکایات اور مختلف نوعیت کے مقامی مسائل کے بارے میں جانکاری دی ۔جے کے این ایس کے مطابق مشیربصیر خان نے عوامی دربار میں شامل لوگوں کو کورونا وائیرس انفیکشین سے بچنے اور دوسروں کو بچانے کے متعلق باخبر کیا اور انھیں عالمی سطح پر جاری کرونا تدابیر پر مکمل طور عمل کرنے کی اپیل کی۔ موصوف نے بتایا کہ کشمیر میں بعض لوگ ماسک پہنے اور احتیاطی عمل اپنانے میں خود غرضی دکھاتے ہے حالانکہ تیسرے دور کی لہر مہلک ثابت ہوسکتی ہے لہذا فوراً تدابیری عمل اپنایا جائیے۔ اس موقعے ہر ضلع انتظامیہ بڈگام سے وابستہ تمام اعلیٰ عہدد اران اور دوسرے محکمانہ سربراہان موصوف کے ہمراہ موجود تھے جنہوں نے موقعے پر عوامی شکایات کا جواب دیا یا انکے متعلق رپورٹ درج کی۔ بصیر خان نے یوسمرگ ڈیو لپمنٹ اتھارٹی کو اپنی ذمہ داریاں صحیح طور نبھانے پر زور دیتے ہوئیے اعتراف کیا کہ واقعی سیاح رات بھر یہاں ٹھہرنے سے پرہیز کرتے ہیں کیونکہ ابھی یوسمرگ میں مکمل طور ہوٹل فیسلٹی، موبائیل رابطہ اور اے ٹی ایم کی خامیاں دکھائی دیتی ہیں ۔موصوف نے عوامی شکایات کو برمحل پاکر موقعے پر ہی یہاں دوہفتوں کے اندر اندر جے کے بنک اے ٹی ایم اور ایک جیو ٹاور تیار نصب کرنے کی متعلقین کو ذمہ داری سونپی جبکہ نیلہ ناگ یوسمرگ سڑک رابطہ اور پکھر پورہ ہسپتال بلڈنگ مکمل طور تعمیر کرنے کے لئے متعلقہ حکام سے وضاحت طلب کرکے انھیں عوامی مانگوں کے عین مطابق کام کرنے کی ہدایت دی۔