راجوری//یوتھ کانگریس نائب صدر حلقہ انتخاب درہال ارسلان ملک کی سربراہی میں پنجاب نیشنل بنک راجوری برانچ کے سامنے دھرنا دیاگیا ۔اس موقعہ پر یوتھ کانگریس ارکان نے کہاکہ مودی سرکار نے اقتدار میں آنے سے قبل عوام سے وعدہ کیاتھاکہ وہ کالادھن بیرون ممالک سے واپس لائیںگے تاہم کالادھن واپس تو نہیں آیا مگر ہندوستان سے اربوں روپے چوری کرکے چور بیرون ممالک فرار ہونے میں ضرور کامیاب ہوئے ۔انہوںنے کہاکہ حکومت اس قدر ناکام ہوچکی ہے کہ وہ ا ن افراد کو گرفتار کرکے کارروائی بھی نہیں کررہی ۔ انہوں نے کہا کہ سرکارکوچاہئے کہ ایک طرف عام لوگوں کو بنکوں میں کھاتے کھولنے پر مجبور کیاجارہاہے اوردوسری جانب عوام کو ان کے پیسے کاتحفظ بھی نہیں۔انہوںنے کہاکہ مودی حکومت نے اداروں کو تباہ کردیاہے اور خاص طور پر ملک کی معاشی حالت پست ہوگئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اب وقت آگیاہے کہ اس سرکار کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف لوگ اٹھ کھڑے ہوں ۔اس موقعہ پر دانش خان، بلال چودھری،مشرف ملک ،ریحان وغیرہ بھی موجود تھے۔