عظمیٰ نیوز سروس
شوپیان ضلع کے ہیر پورہ میں ایک نامعلوم گاڑی نے شہری کو زور دار ٹکر مادی۔نمائندے نے عین شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ایک تیز رفتار گاڑی نے فاروق احمد شیخ ولد غلام محمد شیخ ساکنہ بوری ہلان کو زور دار ٹکر ماری جس کے نتیجے میں وہ شدید طو رپر زخمی ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں نے شہری کو خون میں لت پت اٹھا کر اسپتال علاج کیلئے منتقل کیا تاہم اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ نمائندے کے مطابق میں اس کی موت ہو گئی۔
واقعے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جس کے بعد پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر معاملے کی نسبت کیس درج کر لی ہے اور ملوث گاڑی اور ڈرائیور کی شناخت کیلئے تفتیش شروع کر دی ہے۔ادھرٹنگمرگ کا نوجوان سریلی امرتسر میں پیش آئے ایک المناک سڑک حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔بتایا جاتا ہے کہ 20 سالہ نوجوان مختار احمد گنائی ولد محمد یوسف گنائی ساکنہ ریرم کنزر گزشتہ رات سریلی امرتسر میں پیش آئے ایک المناک سڑک حادثے میں جان بحق ہوگیا۔ منگل کی صبح جوں ہی اس کی لاش امرتسر سے گھر پہنچائی گئی ھے تو وہاں صف ماتم بچھ گیا ۔سینکڑوں لوگوں نے مرحوم کے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو اشک بار آنکھوں سے سپرد خاک کیاگیا ۔