ڈوڈہ//سالانہ ہنیال شیا دھار یاترا 2018 جمعرات کو پُر امُن طور سے اختتام پذیر ہوء ہے۔یہ یاترا 8جولائی 2018 کو نہایت ہی جوش و خروش کے ساتھ شروع ہوئی تھی ۔ چنڈی ماتا ’مندال والی‘ کی چھڑی مبارک تواریخی مند(ر مول استھان )سے نکالی جاتی ہے۔مرد و زن پر مشتمل سینکڑوں یاتری اس یاترا میں شرکت کرکتے ہیں اور دیوی کا آشیر واد حاصل کرتے ہیں۔یہ یاترا مقامی طور سے ’چنڈی ماتا شاردھا سنستھان ‘ کی جانب سے منعقد کی گئی تھی، جسکے لئے سیکورٹی۔ پینے کے پانی ،ٹھہرنے اور کھانے کا معقول انتظام کیا گیا تھا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سالانہ یاترا میں ریاست بھر کے ہزاروں یاتری شرکت کرتے ہیں، جو کہ سطح سمندر سے 14000 فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔ منیجنگ کمیٹی سی ایم ایس ایس نے ڈوڈہ پولیس و انتظامیہ کا اس یاترا کے لئے معقول انتظام کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔