عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//سی آر پی ایف کی 132 بٹالین کی جانب سے ایک ماہ پر مشتمل سلائی پروگرام کی اختتامی تقریب میریج ہال، آبی گزر لالچوک سرینگر میں منعقد ہوئی۔ اس تربیتی پروگرام میں 15 خواتین نے شرکت کی۔یہ پروگرام سیوک ایکشن پروگرام 2025-26 کے تحت CRPF Srinagar Sector کے آئی جی کی نگرانی میں منعقد کیا گیا، جس کا مقصد خواتین میں ہنرمندی کو فروغ دینا اور انہیں خود کفیل بنانا تھا۔