بگہا/بہار کے مغربی چمپارن ضلع میں ہندوستان- نیپال سرحد سے متصل والمیکی نگر تھانہ علاقے کے گھنے جنگلوں سے سشستر سیما بل (ایس ایس بی) کے جوانوں نے تین کروڑ روپے کی قیمت کے چرس کے ساتھ دو اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس بی 21ویں بٹالین کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ امیت کمار شرما نے منگل کے روز یہاں بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر ، ایس ایس بی کے اہلکاروں نے پیر کی رات گھنے جنگلات سے گزرتے ہوئے ، بگہا- والمیکی نگر مین روڈ پر دھوبہ پل کے قریب تین اسمگلروں کوتین کلوگرام چرس کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ برآمد شدہ چرس کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں تقریباً تین کروڑ روپے بتائی جاتی ہے ۔