ممبئی//دبئی میں مقیم ایک فرم کے کشمیری نژاد سی ای او نے ممبئی میں گلوبل سمٹ 2023کا انعقاد کیا جس نے نیوٹراسیوٹیکل انڈسٹری کے لئے نئی آٹیفیشل انٹیلی جنس کی تیاری کیلئے دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت کے پلیٹ فارم کا مشاہدہ کیا۔موصولہ بیان کے مطابق جوزی حبیب، سی ای او ممازون یو اے ای نے نیوٹراسیوٹیکل میں ہندوستان کے لیڈر بننے کی عالمی اہمیت کی تائید کی اور کہا کہ 2.5ملین سے زیادہ تکنیکی ڈیٹا پوائنٹس کے ساتھ، Nutrify Genieکے پاس مختلف نیوٹراسیوٹیکل پورٹ فولیو بنانے کی صلاحیت ہے اور پہلی بار ایسا لگتا ہے کہ ہندوستان اب نیوٹراسیوٹیکلز میں پوری دنیا میں ایک نئی ابھرتی ہوئی طاقت ہے جبکہ بیان میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ نیوٹراسیوٹیکل ٹاسک فورس کے تعاون سے مشن $100 بلین نیوٹراسیوٹیکل انڈیا کے ساتھ گورنمنٹ آف انڈیا کے پرنسپل سائنٹفک افسر کی سربراہی میں ہندوستان نے فخر کے ساتھ تاج محل پیلس ممبئی میں 350عالمی مندوبین کے ساتھ نیوٹراسیوٹیکل انڈسٹری کی سب سے بڑی عالمی برادری کی میزبانی کی جس کا مقصد ہندوستان کو نیوٹراسیوٹیکلز کا عالمی مرکز بنانا ہے ۔اس دوران امیت سریواستو، نیوٹریفائی ٹوڈے کے بانی نے کہا’’ہم انڈیاجاپان، انڈیاجنوبی کوریا، ہندوستان امریکہ، انڈیاانڈونیشیا اور انڈو میکسیکو کے لئے کوریڈور بنانے پر غور کر رہے ہیں، جس میں ان ممالک کے درمیان نیوٹراسیوٹیکلز کی ترقی کو متحرک کرنے کے لیے ہم آہنگ مارکیٹ تک رسائی شامل ہے۔نیوٹراسیوٹیکل ٹاسک فورس کی سکریٹری ڈاکٹر میناکشی سنگھ اور سی ایس آئی آر کے چیف سائنٹسٹ ڈاکٹر منوج نیساری، مشیر آیوش وزارت پریناو جیوتی ،ایچ ایچ کے رائل آفس کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر شیخ احمد بن فیصل القاسمی متحدہ عرب امارات، ہالینڈ کے قونصل جنرل مسٹر بارٹ ڈی جونگ نے بھی اجلاس میںشرکت کی جبکہ اجلاس کے دوران شیخ قاسمی کے سرمایہ کاری آفس نے نیوٹراسیوٹیکلز صنعت کے لئے 5 ملین امریکی ڈالر کے گرانٹس کا اعلان کیا۔