یو این آئی
تروچیراپلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو کہا کہ ہندوستان دنیا میں ایک نئی امید کے طور پر ابھرا ہے اور بڑے سرمایہ کار ملک میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔مسٹر مودی نے یہاں تروچیراپلی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر نئی ٹرمینل عمارت کا افتتاح کرنے کے بعد کہا، ‘‘آج ہندوستان سرفہرست پانچ معیشتوں میں سے ایک ہے ۔ انہوں نے کہا، ‘‘آج ہندوستان دنیا میں ایک نئی امید کے طور پر ابھرا ہے ۔ بڑے سرمایہ کار ملک میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں اور تمل ناڈو اور ملک کے لوگ اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان بڑی ترقی پذیر معیشتوں کے مقابلے میں تیز رفتاری سے اقتصادی ترقی میں ریکارڈ قائم کر رہا ہے ۔وزیر اعظم نے عوام سے اگلی سہ ماہی میں ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم اسے ترقی یافتہ قوم کہتے ہیں تو اس میں معیشت اور ثقافت بھی شامل ہوتی ہے ۔ میں تمل ناڈو میں ایک بڑا تعاون دیکھ سکتا ہوں۔مسٹرمودی نے کہا کہ جب تمل ناڈو تیزی سے ترقی کرے گا تو ہندوستان کی ترقی بھی تیزی ہوگی۔ انہوں نے کہا، “تمل ناڈو میک ان انڈیا اسکیم کا ایک بڑا برانڈ ایمبیسیڈر بن رہا ہے ۔”وزیر اعظم نریندر مودی نے تمل ناڈو کے ترونیل ویلی اور تھوتھکوڈی جیسے جنوبی اضلاع میں حالیہ شدید بارش اور سیلاب کا ذکر کرتے ہوئے منگل کو کہا کہ مرکزی حکومت بحران کی اس گھڑی میں ریاست کے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔ مرکز ریاستی حکومت کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گا ۔تروچیراپلی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر نئی ٹرمینل کی عمارت کا افتتاح کرنے کے بعد مسٹر مودی نے کہا کہ سال 2023 کے آخری چند ہفتوں میں تمل ناڈو کے لوگوں کی بڑی تعداد کے لیے بہت مشکل گھڑی تھی اور یہاں موسلا دھار بارش کی وجہ سے ہم نے اپنے بہت سے ساتھیوں کو کھو دیا اور املاک کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے ۔وزیر اعظم نے کہا “متاثرین کی حالت دیکھ کر میں بہت متاثر ہوا۔ بحران کی اس گھڑی میں مرکزی حکومت تمل ناڈو کے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔ ہم ریاستی حکومت کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں۔’’ اس موقع پر ریاستی وزیر اعلیٰ ایم کے ۔ اسٹالن نے سیلاب سے متاثرہ چنئی اور جنوبی اضلاع میں امدادی اور بحالی کے کاموں کے لیے فوری طور پر این ڈی آر ایف سے مناسب فنڈ جاری کرنے اور تمل ناڈو کے سیلاب کو قومی آفت قرار دینے کی وزیراعظم مودی سے اپیل کی ۔انہوں نے کہا کہ تمل ناڈو کا مطالبہ کوئی سیاسی نعرہ نہیں ہے بلکہ عام لوگوں کا مطالبہ ہے ۔لیا ہے ۔” وزیراعلی نے کہا کہ ریاستی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کو تعلیم اور طبی دیکھ بھال سمیت ضروری ضروریات فراہم کرے ۔مسٹر اسٹالن نے وزیر اعظم سے چنئی-پینانگ اور چنئی-ٹوکیو کے درمیان براہ راست پرواز کی خدمات شروع کرنے کی بھی درخواست کی۔