اشرف چراغ
کپوارہ//ملک کی باقی ریاستو ں کو چھو ڑ کر ہماچل پر دیش میں کشمیری شال پھیری کرنے والے لوگو ں کو ہرا ساں کر نے کا سلسلہ جاری ہے اور آئے روز کشمیری شال پھیری کرنے والے لوگو ں کو ہماچل چھو ڑ نے کی دھمکی دی جاتی ہے جس پر ان کے افراد خانہ میں سخت تشویش پائی جاتی ہے اور سر کار کی سرد مہری پر نارا ضگی دکھائی ۔ہماچل پردیش کے کانگڑہ ضلع سے کپوارہ ضلع کے ایک شال پھیری کرنے والے نوجوان ناصر احمد نے کشمیر عظمیٰ کو فون پر بتایا’’ ہم نومبر کے مہینے سے یہاں پر پولیس کا اجازت نامہ لیکر شال پھیری کرتے ہیں لیکن ا سکے باجود بھی ان ہیں چند شر پسند عنا صر کشمیری شال پھیری کرنے والے لوگو ں کو بلا وجہ ہراساں
کرتے ہیں‘‘ ۔انہو ں نے کہا’’ ہفتہ کے روز کے روز جب میں پھیری کرنے کے لئے نکلا تو ایک گائو ں میں چند شر پسند عنا صرنیروک کر کچھ کپڑے خریدلئے اورجب پیسے دینے کی نوبت آئی تو’ جئے ماتا‘ کہنے کی شرط لگائی اورمیرا انکار کرنے پر کپڑے لیکر بھاگ گیا ۔انہو ں نے کہا کہ جتنے بھی کشمیری یہا ں مزدوری کرتے ہیں وہ ہر روز یہا ں ستائے جا رہے ہیں ۔ہماچل میں رہائش پذیر شال پھیری کرنے والے افراد نے مقامی اورجموں کشمیر سرکارسے مداخلت کی اپیل کی ہے۔