جموں//گورنر کے صلاح کار کے وجے کمار نے ہفتہ وار عوامی دربار کے دوران کنونشن سینٹر میں کئی وفود اور افراد کے ساتھ ملاقات کی اور ان کے مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔اس دوران 31 افراد اور 19وفود نے اپنے مطالبات کو اُجاگر کیااو مسائل کو حل کرنے میں مشیر موصوف کی مداخلت طلب کی۔ایم ایل سی وِکرم رندھاوا کی سربراہی والے وفد نے این آئی ایس تربیت یافتہ انسکٹروں کے مسائل کو اُجاگر کیا جن دیگر وفود نے مشیر کے ساتھ ملاقات کی اُن میں ایس آراو 43 کے تحت نوکریاں تلاش کرنے والے ضلع اننت ناگ کا وفد ، این وائی سی ورکروں کاوفد، جے کے میڈیکل ایمپلائز فیڈریشن ، گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں کا م کر رہے سابق فوجیوں کا وفد، تحصیل اکھنور کا ایک وفد ، حال ہی میں تعینات کئے گئے میڈیکل افسروں کا وفد، آل جے اینڈ کے ریزروڈ کیٹگریز ایمپاور منٹ الائنس ، کھیل کود محکمہ میں کام کر رہے ڈیلی ویجرس ، تحصیل چسانہ ریاسی کا وفد بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ نکالے گئے154 وائر س اوپریٹروں کا وفد ، آئی آئی ٹی پاس آوٹس امیدوار،رہبر کھیل امید وار بھی کے ۔ وِجے کمار کے ساتھ ملاقی ہوئے اور اپنے مشکلات اُن کی نوٹس میں لائے۔دریں اثنا انفرادی سطح پر کئی افراد مشیر کے ساتھ کنونشن سینٹر میں ملاقی ہوئے او ر انہیں اپنے مسائل کے بارے میں جانکاری دی۔مشیر نے وفود اور افراد کے مسائل غور سے سنے اور یقین دلایا کہ ان کے جائز مطالبات ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے لازمی کارروائی کی جائے گی۔