کٹھوعہ //لوگوں کو لگاتار مرکزی پارٹیوں کے حق میں ووٹ دینے سے ریاست کی موجودہ صورتحال سے نجات دلانے کے لئے جے اینڈ کے نیشنل پینتھرز پارٹی کے صدر و اودہمپور۔کٹھوعہ ۔ڈوڈہ پارلیمانی حلقہ کے امید وار ہرش دیو سنگھ نے کہا ہے کہ نہ تو کانگریس اور نہ ہی بی جے پی نے خطہ جموں کے عوام کے جذبات کی ترجمانی کی ہے۔انہوں نے ووٹروںسے کہا کہ ان دونوں پارٹیوں نے لاک سبھا میں ڈوگرووں کے مفاد کو پیش کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ انہوں نے ووٹروں سے کہا ہے کہ جب بھی آ پ نے ان کو ووٹ دیا تو انکی توجہ کشمیر پر مرکوز رہی، جس سے جموں کے مفاد کو زک پہنچی ہے۔ان باتوں کا اظہار انہوںنے ہیرا نگر کے راجپورہ، شیر ور، چکرا، سانجی موڈ، سیدہ، رتناپور، اور دمتل دیہات میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے ووٹروں سے بی جے پی کو 2014 میں دئے گئے بھاری منڈیٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھاری اکثریت کے باوجود بھی بی جے پی ریاست خصوصاً جموں خطہ کے مفاد کا تحفُظ کرنے میں بری طرح سے ناکام رہی ہے اور اب کی بار بدلاو لا کر پینتھرز پارٹی کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔