بارہمولہ // ہتھ لنگو پریمیئر لیگ کے میچ میں منگل کو نائٹ رائڈرز ہتھلنگو نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کرتے ہوئے مقررہ دس اورز میں 137 رنز بنائے جس میں طارق کی 36 گیندوں پر برق رفتار سنچری قابل ذکر ہے۔جس میں دس شاندار چھکے شامل ہے۔جواب میں بوٹینگو الیون کی ٹیم محض 98 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔نائٹ رائڈرز کی جانب اشتیاق ملنگا نے 3 وکٹیں حاصل کی جبکہ ادریس نے 2 وکٹیں حاصل کی۔طارق کو شاندار سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔