راجا ارشاد احمد
گاندربل//12 جنوری 2026 کوکشمیر عظمیٰ میں شائع خبر کو بیکن حکام نے سنجیدگی سے لیتے ہوئے سرینگر لیہہ شاہراہ پر ہاری پورہ کے مقام پر سڑک پر نصب رفتار شکن کو اکھاڑ کر شاہراہ پر چلنے والے ٹریفک کو راحت دی۔ واضح رہے کہ ہاری پورہ کے مقام 122 آر سی سی بیکن ہیڈ کوارٹر کے متصل سرینگر لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی رفتار میں ٹھہرائو اور رفتار کم کرنے کے لئے شاہراہ پر رفتار شکن کو نصب کیا تھا۔. اس حوالے سے کشمیر عظمیٰ میں 12 جنوری 2026 کو ایک خبر شائع ہوئی تھی. جس کے بعد بیکن حکام نے شاہراہ پر نصب غیر مجاز رفتار شکن کو ہٹا دیا، جس سے مسافروں کو راحت ملتے ہوئے ٹریفک کی روانی کو بحال کیا گیا۔ مقامی آبادی نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے اور حکام پر زور دیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ قومی شاہراہوں پر مستقبل میں شاہراہ پر باضابطہ سائن بورڈ لگاکرکے شاہراہ کے لئے قواعد و ضوابط کے اصولوں پر سختی سے عمل درآمد کریں۔