سرینگر //لیفٹیننٹ گورنر نے 15اگست کے موقعہ پر ہاری پربت پر 100 فٹ اونچا ترنگا لہرایااور اسے جموں و کشمیر کی بے مثال روح کے لیے وقف کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے شکتی پیٹھ ، ہاری پربت میں 100 فٹ اونچا ترنگا لہرا کر ہندوستانی فوج ، فلیگ فانڈیشن آف انڈیا ، شری نوین جندل ، سی آر پی ایف ، ایس ایم سی اور یو ٹی کے لوگوں کا اس قابل فخر اقدام پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس موقعہ پر کہا کہ ہمارا ترنگا بے لوثی ، پاکیزگی اور قربانی کی علامت ہے، یہ ہم سب کا یکساں طور پر تعلق رکھتا ہے اور ہمیں تنوع میں متحد کرتا ہے،ہزاروں بہادر سپاہیوں نے اس کے وقار کی حفاظت کے لیے اپنا خون بہایا تاکہ آئندہ نسلیں سماجی اور معاشی طور پر شامل نظام میں رہ سکیں، آج ، ترنگے کے سائے میں ، ہم دنیا کو شمولیت کا راستہ دکھا رہے ہیں ۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ قومی پرچم ہماری نشا ثانیہ ، ترقی اور نوجوانوں کی خواہشات اور پچھلے 75 سالوں میں ہندوستان کے سفر کی نمائندگی کرتا ہے۔آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر ، ہاری پربت کے اوپر ترنگے کے لیے آئیڈیا کا تصور بھارتی فوج نے کیا تھا ، اور فلیگ فانڈیشن آف انڈیا ، جے اینڈ کے حکومت ، سنٹرل ریزرو پولیس فورس اور کشمیری عوام کے تعاون سے مکمل کیا گیا۔