سرینگر//ہارون سرینگر میں میونسپل کارپوریشن اور پھاک ڈیولپمنٹ فورم کی مشترکہ کوششوں سے ہارون اور اس سے ملحقہ علاقوں میں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کی قیادت میں دن بھر صفائی مہم انجام دی گئی۔ہارون کے متعدد علاقوں جن میں درباغ، مفتی باغ اور بارجی علاقوں میں گلی کوچے،ندی نالوں اور رابطہ سڑکوں پر موجود گندگی کے ڈھیر جمع کرکے منتخب جگہوں پر ٹھکانے لگائے گئے۔صفائی مہم میں سرینگر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اطہر عامر خان ذاتی طور پر قیادت کرتے رہے۔پھاک ڈیولپمنٹ فورم سے وابستہ رضاکار دن بھر صفائی مہم میں شامل رہے۔اس موقع پرایس ایم سی کمشنر اطہر عامر نے کہا کہ سماج کے ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ اپنے گھر،محلہ، گلی کوچوں کے ساتھ ساتھ آس پاس صفائی کا خاص خیال رکھیں کیونکہ صفائی نصف ایمان ہے۔انہوں نے مستقبل میں اس طرح کے پروگراموں کو جاری رکھنے کے لئے سرینگر میونسپل کارپوریشن پرعزم ہے ۔