کٹھوعہ//سکولوں میں تعلیمی ڈھانچہ میں بہتری کی کاوشوں کے تحت فوج کے رائزنگ اسٹار گنرز نے گونمنٹ ہائی سکول نچھلا ،کٹھوعہ کو کمپیوٹر، یو پی ایس، کمیوٹر ٹیبل، او رکمپیوٹر کرسیاں فراہم کیں۔مقامی لوگوں نے اس پر کافی جوش و خروش دکھا یا۔ سکول کے ہیڈ ماسٹر ،اساتذہ اور طلاب نے فوج کی جانب سے تعلیمی میٹریل مہیا کرنے پر فوج کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سے طلاب کو پڑھائی میں کافی مدد ملے گی۔