مینڈھر//سب ڈویژن مینڈھر سے 22کلو میٹر دورپہاڑی پر واقع گورنمنٹ ہائی سکول پٹھانہ تیر بہت بڑی آبادی کے طلباء کو تعلیم فراہم کا واحد ذریعہ ہے جس کا آج تک درجہ نہ بڑھانے کی وجہ سے کئی طلباء خاص طور پر طالبات ترک تعلیم پر مجبور ہوتی ہیں ۔مقامی لوگ کئی عر صہ سے مانگ کررہے ہیں کہ ا س سکول کا درجہ بڑھاکر اسے ہائراسکینڈر ی کیاجائے تاہم اب تک ان کی یہ مانگ پوری نہیں ہوئی ۔علاقہ کے لوگوں نے ایم ایل اے مینڈھر چوہدری جاوید احمد رانا سے اپیل کی ہے کہ سکول کا درجہ بڑھانے میں وہ اہم رول ادا کریں ۔ان کاکہناہے کہ مقامی سطح پر ہائراسکینڈری سکول نہ ہونے کے باعث طلباء کوسرنکوٹ اور چھترال آناپڑتاہے اور ان کا پورا دن سفر میں ہی بیت جاتاہے جبکہ کئی لوگ اپنے بچوں کو اتنے دور تعلیم کیلئے نہیں بھیج سکتے ۔ان کا کہنا تھا کہ امیر لوگ تو اپنے بچوں کو کہیں پر بھی پڑھائی کروا سکتے ہیں لیکن غریبوں کا کوئی پرسان حال نہیں ۔عبدالقیوم خان،محمد جمیل خان،نیاز احمد خان،محمد الیاس خان اورخلیل حسین شاہ کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ ہائی سکول پٹھانہ تیر بہت پرانا سکول ہے جس کا درجہ بڑھاکر اسے ہائراسکینڈری سکول کیاجائے لیکن سرکار اس جانب کوئی دھیان نہیں دے رہی ۔انہوںنے مقامی ممبراسمبلی سے اپیل کی کہ وہ اپنے آبائی گائوں کی طرف توجہ مرکوز کرکے سکول کا درجہ بڑھائیںتاکہ غریب کے بچے بھی تعلیم حاصل کرسکیں اور ان کیلئے دروازے بند نہ ہوں۔