عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/گھریلو رسوئی گیس (ایل پی جی) سلنڈر اتوار سے 29 روپے مہنگا ہو گیا ہے اس اضافے کے بعد قومی راجدھانی دہلی میں آج سے 14.2 کلوگرام والا گھریلو ایل پی جی سلنڈر 942 روپے کا ہو گیا ہے تاہم تجارتی استعمال والے 19 کلوگرام کے سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے مغربی ایشیا کا بحران شروع ہونے کے بعد سے گھریلو رسوئی گیس کی قیمتوں میں دوسری بار اضافہ کیا گیا ہے اس سے قبل 7 مارچ کو اس میں 60 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اس دوران، تجارتی ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں بھاری اضافہ ہو چکا ہے۔ گزشتہ یکم جون کو قومی راجدھانی دہلی میں اس کی قیمت 42 روپے بڑھا کر 3,113.50 روپے کر دی گئی تھی۔ مغربی ایشیا کا بحران شروع ہونے کے بعد سے دہلی میں تجارتی ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 1,373 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔ اس سال فروری میں اس کی قیمت 1,740.50 روپے تھی۔
گھریلو ایل پی جی سلنڈر 29 روپے مہنگا