گول//گول کی ڈھیڈہ پنچایت میں جموںو کشمیر پولیس نے عوام کے ساتھ ایک میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں گوجر بکر وال طبقہ کے علاوہ دوسرے طبقوں کے لوگوں نے بھی حصہ لیا ۔ اجلا س کا مقصد پولیس اور عوام کے بیچ تال میل کو مضبوط کرنا اور عوامی مسائل کوحل کرنا تھا ۔ اس اجلاس کی صدارت ایس ڈی پی او گول پردیپ کمار کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر ایس ایچ او گول انسپکٹر منیر احمد خان اور آئی سی پی پی اندھ ایس آئی مشتاق احمد بھی موجود تھے۔ اس موقعہ پر ڈی ڈی سی ممبر گول چوہدری سخی محمد مہمان خصوصی کے طو رر موجود تھے جبکہ اس موقعہ پر سول سوسائٹی سے وابستہ لوگوں ، سرپنچوں و پنچوں نے بھی حصہ لیا۔ اجلاس میں مختلف محکمہ جات کی جانب سے پیدا شدہ مسائل کو بھی زیر غور لایا گیا ۔ اس موقعہ پر پولیس نے لوگوں کو عالمی وباء کورونا وائرس کے خلاف لڑنے اور علاقے کو صحت یاب بنانے کے لئے کووڈ کے پروٹوکول پرعمل درآمد کرنے کی تلقین کی ۔ اجلاس میں پولیس نے لوگوں کے مسائل سنے اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے مسائل اعلیٰ حکام تک پہنچائے جائیں گے اور انہیں جلد از جلد حل کیا جائے گا ۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ کووڈ کے خلاف جنگ میں انتظامیہ کا ساتھ دیں اور جرائم کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے پولیس اور عوام کے بیچ تال میل کو مضبوط بنانے میں عوام اہم رول ادا کریں ۔شرکا نے مستقبل میں پولیس کے ساتھ ہرطرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور اس طرح کے دور دراز علاقے میں پی سی پی جی میٹنگ کے انعقاد پر گول پولیس کا شکریہ ادا کیا۔