گول// یوٹی جموں وکشمیر کے گورنر کے اس احکام کے بعد جس میں انہوں نے وبائی بیماری کورونا وائرس کے خلاف زمینی سطح پر لڑنے کے لئے ہرپنچایت میں کوڈ سینٹروں کاقیام کو لازمی قرار دیاتھا، کے بعد ضلع رام بن کے سب ڈویڑن گول میں تقریبا ہر پنچایت میں کوڈ سینٹروں کاقیام عمل میں لایاگیا۔ گول کے پنچایت گول اے، گول بی، پرتمولہ، گنڈی گگرسولہ، داڑم، سنگلدان، فمروٹ،سیری پورہ، اندھ وغیرہ پنچایتوں میں کوڈ سینٹرقائم کئے گئے جہاں پر کم از کم ہر سینٹرمیں پانچ بیڈ،بیت الخلاء کے علاوہ دیگر سہولیات دستیاب رکھی گئی۔