گول//محکمہ جنگلات کی جانب سے آج رینج آفس میں ایک الوداعی تقریب کا اہتمام ہوا یہ تقریب عبدالرشید ملک فارسٹر کی سبکدوشی پر منعقد ہوئی جس میں متعدد محکمہ جات کے آفیسران ، محکمہ جنگلات کے ملازمین اور معزز شہری بھی موجود تھے ۔ اس موقعہ پر محکمہ جنگلات میں39سال سے زائد اپنے فرائض انجام دینے پر لوگوں نے عبدالرشید ملک کو مبارک باد دی اور انہیں ان کی با عزت سبکدوشی پر ان کے کار ناموں پر روشنی ڈالی عبدالرشید ملک نے جو بھی کام محکمہ جنگلات میں رہ کے کیے ہے وہ قابل تعریف ہے اور اس نے اپنی پوری زندگی نرم لہجے سے گزاری ہے۔اس موقع پر تحصیلدار گول اشرف پرویز، ایس ڈی پی او گول محمد امین بٹ اور نایب تحصیلدار گول نظیر احمد مغل اور نایب تحصیلدار اندھ محمد اقبال وانی ،رینج آفیسر گول سجاد احمد ، دوسرے محکمہ جنگلات کے آفیسران ، ملازمین کے علاوہ بہت سارے لوگ موجود تھے۔ پارٹی اولڈ ڈاک بنگلہ گول کے نزدیک فارسٹر ہٹ میں دی ۔ اس کے بعد عبدالرشید ملک کو پھولوں کی مالا پہنا کر گھر پہنچایا اور وہاں بھی لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔