گول//بلاک گول میںپنچایت گھر پرمحکمہ دیہی ترقی کی جانب سے فارسٹ رائٹس ایکٹ جانکاری کیمپ کا اہتمام کیاجس میں بلاک گول کے پنچایتی نمائندوں و لوگوں نے حصہ لیا ۔ بی ڈی او گول کی صدارت میں منعقدہ کیمپ میں رینج آفیسر گول ، فارسٹر آفیسران سرپنچوں و پنچوں و معزز شہریوں و کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔اس موقعہ پر لوگوں کو جنگلات کے نئے قوانین بارے جانکاری دی اور کہا کہ جن لوگوں کے پاس جنگل کی اراضی ہے ان کے لئے سرکار نے کچھ قوانین بنائے ہیں جس کے تحت وہ اس اراضی پرقابض ہو سکتے ہیں ۔ انہوں نے اس موقعہ پرکمیٹی کے ممبران و سرپنچوں و پنچوںسے کہا کہ وہ لوگوں کو اس کی تمام جانکاری دیں تا کہ وہ کاغذات بناسکیں۔ بی ڈی او گول نے اس موقعہ پرکہا کہ لوگوں کے حقوق کے تحفظ کس طرح کیا جائے گا یہ تمام قوانین کی جانکاری لوگوں کو،ممبران ،و سرپنچوں و پنچوں کو دی تاکہ لوگوں کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے ۔