گول// سنیچر شام پانچ بجے کے قریب شدید طوفانی ہوائوں کی وجہ سے مختلف علاقوں سے لوگوںکی چھتوںکو نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ آستان مرگ پنچایت گوئی بھیمداسہ میںپانچ بجے کے قریب شدید طوفائی ہوائوں کی وجہ سے مختی بیگم بیوہ نذیر احمد تراگوال کے مکان کا چھت مکمل طو رپر ڈھہ گیا ہے اور شدید ہوائوں کی وجہ سے تمام ٹین کی چادر اکھڑ کر گر گئی ہیں ۔ اس دوران بارش کا پانی مکان کے اندر گیا جس وجہ سے دیواروں کو بھی نقصان پہنچا اور مکان کے اندر کھانے کی اشیاء بھی خراب ہوئی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس وقت یہاں گھر میں کوئی موجود نہیں تھا جس وجہ سے انسانی جانوں کو کوئی نقصان نہیں ہوا ہے ۔ غریب بیوہ خاتون نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ان کی بھر پور مدد کی جائے تا کہ وہ دوبارہ رہنے کے لئے گھر بنا سکے ۔اس دوران گول کے مختلف علاقوں سے اس طرح کے نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئی ہے تا ہم اس دوران کسی انسانی جان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے ۔