گول//ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن مسرت عالم کی ہدایت پرتحصیل گول میں محکمہ مال کی ایک ٹیم نے گول کے مختلف علاقوں میں 1150کنال سرکاری اراضی سے غیر قانونی طور پر کئے گئے قبضے کو ہٹایا گیا ۔ کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے تحصیلدار گول نثاق الفاروق گنائی نے کہا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن کی ہدایت پر محکمہ ما ل کی ایک ٹیم نے پورے کاغذات اُٹھا کر جن میں نائب تحصیلدا ر، پٹواری ، گرداور اور دوسرا عملہ بھی موجود تھا نے دلواہ، کلی مستا ، گنڈی، داڑم اور اندھ علاقوں میں سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضہ ہٹایا جس دوران محکمہ مال نے با ضابطہ طو رپر ان جگہوں پر اپنی تختیاں لگائیں تا کہ ہر ایک شہری کو معلوم ہو کہ یہ سرکاری اراضی ہے تا کہ وہ اس سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے سے باز رہے ۔انہوں نے لوگوں کو بھی ہدایت دی کہ وہ محکمہ مال کا ساتھ دیں تا کہ زیادہ سے زیادہ سرکاری اراضی قابضین سے اُن کا قبضہ ہٹایا جا سکے ۔