گول //گول کے تنگ بازار میں بڑی گاڑیوں کے دن کے دوران مال اُتار نے سے ٹریفک جام لگ جاتا ہے جس کے نتیجے میں مسافروں کو آمد ورفت کے دوران سخت مشکلات پیش آتی ہیں ۔گول بازار میں ٹریفک جام روز کا معمول بن گیا ہے اور اس کی روکتھام میں انتظامیہ بے بس نظر آرہی ہے ۔ ماہ رمضان کے متبرک مہینے میں جہاں انتظامیہ نے دعویٰ کیا تھا کہ روزہ داروں کو ہر قسم کی سہولیت دستیاب رکھی جائے گئی، تاہم گول بازار میں ٹریفک جام کی وجہ سے لوگوں کا پیدل چلنا محال بن گیا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بازار میں نہ صرف سڑکوں پر غیر کانونی طور پر گاڑیاں کھڑ اکی گئی ہیں بلکہ جگہ جگہ بڑی گاڑیوں کی تنگ سڑکوں پر آمد ورفت سے ٹریفک جام لگ جاتا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق انہوں نے متعدد بار اس تعلق سے پولیس کو آگاہ کیا کہ دن کے دوران بڑی مال بردار گاڑیوں کوبازار میں مال اتارنے کی اجازت نہ دی جائے لیکن اس پر کوئی بھی عمل نہیں کیا جارہا ہے ۔ مقامی لوگوں نے ایس ڈی پی او گول پردیپ کمار سے مطالبہ کیا ہے کہ دن کو کسی بھی بڑی مال بردار گاڑی کو مال اُتارنے کی اجازت نہ دی جائے اور اگر اس دوران بھی کوئی من مانی کرتا ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔