جموں //جموں یونیورسٹی کی گولڈن جوبلی کے سلسلہ میں طلباء کیلئے ’لوگو ‘بنانے کے مقابلے کا اہتمام کیا گیا ۔یونیورسٹی کے سٹوڈنٹ ویلفیئر شعبہ کی جانب سے منعقدہ اس مقابلے میں طلباء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے ڈین سٹوڈنٹ ویلفیئر شیلندر سنگھ جموال نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے رواں برس منائی جانے والی گولڈن جبلی کے سلسلہ میں متعدد پروگراموں کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ طلباء کی جانب سے بنائے گئے ’لوگو‘میں سے کچھ ایک کو منتخب کیا جائے گا جس کو گولڈن جوبلی کے سلسلہ میں ہونے والی پبلسٹی کیلئے استعمال کیاجائے گا ۔موصوف نے کہاکہ مختلف شعبوں کے طلباء کی جانب سے بنانے گے ’لوگو‘کے سلسلہ میں نتائج کا جلدہی اعلان کیا جائے گا ۔