جموں//سکھ تنظیموں نے لیہہ میں گوردوارہ پتھر صاحب میں ہوئی بے حرمتی کی مذمت کی ہے۔ منگل کے روز منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سکھ یونائیٹڈ فرنٹ (جے اینڈ کے) کے صدر ایس سدرشن سنگھ وزیر نے کہا کہ یہ گوردوارہ ایک تاریخی عبادت گاہ ہے، جسے سکھ و دیگر طبقہ کے لوگ نہایت احترام کرتے ہیں کیونکہ شری گورو نانک دیو جی نے اس مقام کا دورہ کیا ہے او ر اُس وقت کے عظیم لامائوں کے ساتھ مذہبی خطبہ دیا ہے اور وہاںکُچھ وقت تک ٹھہرے تھے۔وزیر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ بعض عناصر نے دانستہ یا غیر دانستہ طور سے وہاں پر کُچھ منترگورودوارہ کی دیواروں پر رکھے ہیں،جو کہ سکھوں کے مذہبی مقامات پر ممنوع ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورودوارہ پوری طرح سے دفاعی فورسز کے کنٹرول میں ہے۔انہوں نے اس واقعہ پرناراضگی کا اظہار کیا ہے اور ریاستی سرکار اورناردن کمان کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل رنبیر سنگھ سے فوری طور سے اس کا ازالہ کرنے کو کہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فرنٹ نے ڈی جی پی دلباغ سنگھ سے اس سلسلہ میں بات کی ہے ،جنھوں نے اس سلسلہ میں درستی کرنے کی یقین دہانی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ڈی جی پی پر پورا بھروسہ ہے بصورت دیگر ہمارے پاس سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔پریس کانفرنس میںایس دیال سنگھ وزیر، مہندر سنگھ ، ایس سریندر سنگھ کالہ، ایس گجن سنگھ ، ایس سرجیت سنگھ کوکو، ایس دربیندر سنگھ ، ایس ہرپیت سنگھ ، سردارنی کلدیپ کور، ایس پرم جیت سنگھ اور ایس یدھ ویر سنگھ نے بھی شرکت کی۔ پریس کانفرنس سے کیپٹن ہزارہ سنگھ ، ایس رویندر سنگھ ، ایس کلدیپ سنگھ ملک، ایس کپور سنگھ دتہ، ایس راجندر سنگھ ،ایس سریندر سنگھ ،دت، ایس کلونت سنگھ ،ایس من موہن سنگھ ،ایس جگجیت سنگھ ،ایس تیج پال سنگھ ،ایس کلتار سنگھ نے بھی خطاب کیا۔