ٹھاٹھری//گوجر فرنٹ اُندروال کی ٹھاٹھری کے ڈاک بنگلہ میں ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت نیشنل کانفرنس کے صوبائی جنرل سیکرٹری ایس ٹی سیل، چوہدری اسلام دین نے کی ۔اجلاس میں مختلف سیاسی ، سماجی اشخاص نے شرکت کرکے گوجر طبقہ نے فیصلہ لیا جبکہ آئیندہ اسمبلی انتخابات میں اب اندروال سے گوجر طبقہ کے امیدوار کو کامیاب بنانے کیلئے کام کیا جائے کیوں کہ اس طبقہ کا اس اسمبلی حلقہ اندروال میں چالیس ہزار سے زیادہ ووٹ ہے جوباقی طبقہ سے کئی گنا زیادہ ہے ۔ میٹنگ میں مقامی لوگوں نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوںسے ہم ایک مخصوص پارٹی کے امیدوار کوکامیاب بنا رہے ہیں لیکن اُس نے اس طبقہ کو تعمیر وترقی سے باکل نظرانداز کیا ۔ انہوں نے کہا کہ صرف عوام کو گمرہ کن نعروں سے بیوقوف بنایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس الیکشن کے لئے بہت زیادہ وقت ہے اورہم سب کو ایک ہونیکی ضرورت ہے تاکہ عوام کو اس کا فائدہ ملے ۔ اسلام دین نے کہا کہ یہاں کے مقامی ایم ایل اے گذشتہ بیس برسوں سے طبقہ کو بیو قوف بنارہے ہیں لیکن اب وقت آگیا ہے کہ طبقہ اپنے بیس برسوں کا جس میں ٹرائبل پلان و سرکارکی طرف سے شروع کی گئی مرکزی و ریاستی سرکار کی مختلف اسکیموں کا حساب لے اور اب گوجر طبقہ بھی اچھی طرح سے جان چکے ہیں کہ ایم ایل اے اندروال ہمارے قوم کے کتنے ہمدرد ہے اس کا جواب الیکشن میں مل جائے گا۔چوہدری اسلام دین نے کہا کہ گُذشتہ بیس برسوں سے ایک ہی ممبر اسمبلی نے حلقہ کی نمائندگی کی ہے اور ہم اُس سے سوال کرتے ہیں کہ اُن بیس سالوں میں کتنے ٹرائبل فنڈس و ایم جی نرنگا کے تحت گوجر عوام کو فائدہ دیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طبقہ کے لئے مختص سرکاری رقومات دوسروں علاقوں میں دئے گئے ہیں اور دعوی ٰ کیا کہ اسکے پاس ثبوت ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آیا گیا ہے کہ ان فنڈز میں ہوئی مبینہ بے ضابطگیوںکی تحقیقات سی بی آئی جانچ سے کی جائے۔ چوہدری نے کہا کہ درجنوں گائوں میں گوجر لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور اکیسو ی صدی میں بھی تعلیم ،راشن، پینے کے صاف پانی،بجلی جیسی چیزوں سے محروم ہیں ۔ بی جے پی کے سینئرگوجر لیڈر چوہدری نور احمد نو رنے کہا کہ اب وقت آیا گیا ہے کہ طبقہ کو ایک ساتھ مل کر چلے جو کہ اس وقت کی ایک اہم ضرورت ہے ۔ اجلاس میںچوہدری میر علی ناگنی،چوہدری دلمر احمد،نور محمد،بشر احمد،میر اہجا،طارق دوندی،غلام حسین مغل،نور حسین ٹرپری،محمد یوسف ڈلر وغیرہ نے بھی شرکت کی۔