پونچھ//گورنمنٹ گوجر بکروال ہوسٹل برائے طالبات پونچھ میں ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیاگیاجس کامقصدبارہویں جماعت کی طالبا ت کوالواع کرناتھاجو بار بارہویںجماعت کے امتحانات دے رہی ہیں۔تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے زونل ایجوکیشن افسر کنویاں راج کماری نے شرکت کی جب کہ انجم شاہین وائس پرنسپل گورنمنٹ ہائر سکینڈری اسکول شیندرہ اورآشا کرن ہیڈ ماسٹر ہائی اسکول منگنار مہمان اعزازی تھے اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے زیڈای اوراج کماری نے کہاکہ خواتین کا کسی بھی معاشرے میں اہم رول ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بیٹی کی حیثیت سے ہو یا ماں کی حیثیت سے یاپھر بیوی کی حیثیت سے کسی بھی معاشرے میں ایک خاتون کو سب سے زیادہ ذمہ داریاں نبھانی پڑتی ہیں۔انہوں نے کہا یہی وجہ ہے کہ بچیوں کو تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے۔ مہمانان اعزازی نے بھی بچیوں کو مخاطب کرتے ہوئے انھیں نہایت ہی ہوشیاری اور ذمہ داری سے آگے بڑھنے کی ہدایت کی۔اس دوران ہوسٹل کی بچیوں کی جانب سے بھی رنگا رنگ تمدنی پروگرام پیش کئے گئے۔جبکہ وارڈن گوجر بکروال ہوسٹل برائے طالبات کنیزہ بی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس پروگرام میں شامل ہو کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔اس موقعہ پر فاروق احمد،عطا اللہ چوہدری، محمد رفیق، صابر حسین بٹا، محمد فرید، محمد زمان اور محمد ظفر موجود تھے۔