جموں//گوجربکروال طبقہ کے ایک وفدنے ممبرپارلیمنٹ ڈاکٹرکرن سنگھ اورسابق ایم ایل سی وکرم ادتیہ اور رن وجے سنگھ سے ملاقات کرکے گوجربکروال طبقہ کے لوگوں کودرپیش مسائل کے بارے میں جانکاری دی ۔اس دوران وفدکی قیادت شوکت چوہدری کررہے تھے۔اس موقعہ پروفدنے کہاکہ 1993 میں گوجربکروال طبقہ کوایس ٹی کادرجہ ملاتھالیکن پچیس سال کاعرصہ گذرنے کے باوجود ابھی تک سیاسی ریزرویشن نہیں دی گئی ہے ۔اتناہی نہیں خانہ بدوش گوجربکروالوں کوبسانے کے بجائے انتظامیہ کے کچھ محکمے گوجربکروالوں کوہراساں کرکے انہیں اجاڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔اس دوران ڈاکٹرکرن سنگھ اوروکرم ادتیہ نے وفدکی طرف سے پیش کئے گئے مسائل ومشکلات کوسنااوران کے ازالہ کیلئے تعاون دینے کی یقین دہانی کرائی۔اس دوران وفدمیں محمدرفیع چوہدری، محمدحنیف چوہدری ،سمیرچوہدری ودیگران شامل تھے۔