ڈوڈہ//بٹیاس چالر لنک روڈ پر ایک حادثہ میں سات افراد زخمی ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایک ماروتی وین جو جکیاس سے چالر کی طرف جا رہی تھی غنی پور کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی جس اُس میں سوار سات افراد زخمی ہوئے جنہیں سب ضلع اسپتال گندو منتقل کیا گیا جہاں سے ابتدائی معائینہ اور ابتدائی مرہم پٹی کے بعد اُنہیں رخصت کیا گیا۔زخمیوں میں دلااور ولد عبدالعزیز ساکن چنیاس،ربینہ بیگم زوجہ عاشق حسین ساکن امرت پورہ،رافعہ زوجہ محمد رمضان ساکن چنیاس،زرینہ بیگم زوجہ فرید احمد ساکن چالر،اسماء بانو دختر شبیر احمد ساکن باتھری،شبیر احمد ولدِ مشتاق احمد ساکن باتھری شامل ہیں۔