شاہ نواز
ریاسی// ضلع ریاسی کی سب ڈویژن مہور کے علاقہ گلاب گڑھ میں ایک دردناک واقع اس وقت پیش آیا جب ایک بارویں کلاس کا طالب علم ندی میں بہہ کر ڈوب گیا۔اس واقعہ کے فوراً بعد علاقہ گلاب گڑھ میں یہ خبر آگ کی طرح پھیل گئی اور پورے علاقہ میں ماتم کا ماحول برپا ہو گیا۔ ملی تفصیلات کے مطابق سکولی طالبات ہائر سکینڈری سکول گلاب گڑھ سے چھٹی ہونے کے بعد آپنے گاؤں لار کی جانب پیدل سفر کر رہے تھے جو تین سے۔
آر کلومیٹر کا پیدل فر ہے۔جبکہ پگی ہالا و گلاب گڑھ کے درمیان بہنے والی ندی سے گزرتے وقت کسی کارن طالب علم اس بہتی ندی میں پاؤ پھسل کر ڈوب گیا۔ مزکورہ طالب علم کی پہچان مزمل احمد ولد گلزار احمد بالی عمر 17 سال ساکنہ لار گلاب گڑھ کے طور پر ہوئی۔ اس حادثہ کے فوراً بعد مقامی رضاکار، انڈین آرمی کے جوان و پولیس کے اہلکار موقع پر پہنچے اور باڈی کی تالاش شروع کی لیکن دیر شام تک نوجوان طالب علم کی باڈی کئی بھی نہیں مل پائی۔ ایس ڈی ایم مہور کے مطابق ایس ڈی آر ایف کی ٹیم کو بھی لایا گیا ہے جو کی مہور میں دیر شک تک پہنچی تھی جو آج صبح بچے کی باڈی کو ریسکیو کرنے میں مدد کریں گی۔ واضح رہے کی مزمل ماں باپ کا اکلوتا بیٹا تھا اور اور دو بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا جو اس وقت انتہائی رنج و غم میں مبتلا ہے۔اس دردناک واقع پر گلاب مہور کے تمام سیاسی سماجی و مذہبی لوگوں نے کافی صدمہ کا اظہار کیا اور غمزدہ خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔