عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //غیر معمولی طور گرم فروری نے کشمیر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔کچھ روز قبل سرینگر میں ریکارڈ 21 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت رہا۔ قاضی گنڈ بھی سب سے زیادہ گرم درج کیا گیا ۔منگل کے روز بھی سرینگر کا درجہ حرارت 21ڈگری درج کیا گیا جبکہ پچھلے ایک ہفتے سے سرینگر میں 20ڈگری کے آس پاس درجہ حرارت رہا۔اس دوران عام طور پر ابتدائی ایام میں برف پگھلنے سے ندی نالوں کے پانی میں اضافہ ہوتا ہے، لیکن اس بار ایسا کچھ بھی نہیں ہے بلکہ پانی مزید کم ہورہا ہے۔اس دوران میوی دار درختوں بادام اور آرڈو کے شگوفے قبل از وقت پھوٹ پڑے ہیں۔ادھر وادی کشمیر میں بدھ کے روز ریکارڈ کیا گیا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بھی بہت زیادہ درج کیا گیا۔سرینگر میں 20.8،قاضی گنڈ 20.6،اور گلمرگ میں 10.5ڈگری رہا۔