گول//علاقہ ڈھیڈہ میں آٹھ بجے کے قریب گرلز مڈل سکول میں اچانک آگ نمو دار ہوئی جس نے پوری عمارت کو اپنے لپیٹ میں لیا ۔ مقامی لوگوں نے کافی انتھک کوشش کی اور دفتر سے ریکارڈ باہر نکالا لیکن اس دوران آگ کافی لگی اور سکول عمارت کے تینوں کمرے جن میں ایک دفتر بھی تھا آگ نے اپنی لپیٹ میں لیا ۔ مقامی لوگوں نے آگ بجھانے کی کافی کوشش کی ۔مقامی نوجوان سماجی کار کن ارجمند گنائی نے کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہو سکی تا ہم جوں ہی لوگوں نے دیکھا کہ عمارت میں آگ لگی ہے تو لوگ اس جانب دوڑ پڑے کچھ لوگ پانی لے کر تو کچھ لوگ سکول میں ریکارڈ کو بچانے میں لگے ۔ انہوں نے کہا کہ مشکل سے سکول ریکارڈ کو بچایا گیا لیکن اس دوران آگ کافی لگی تھی جس وجہ سے عمارت مکمل طو رپر خاکستر ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہو سکی ۔