گول//علاقہ گاگرہ میں جہاں خدا خدا کر کے بجلی کی سپلائی بحال کی گئی تھی وہیں گزشتہ ایک ماہ سے علاقہ گھپ اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے ۔ علاقہ میں رمضان کے دوران ٹرانسفارمر جل گیا تھا لیکن ابھی تک اس کو ٹھیک کر کے نہیں لایاگیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ سر سبز درختوں کے ساتھ ترسیلی لائنیں باندھ کر رکھی ہیں اور کسی بھی وقت حادثہ پیش آ سکتا ہے ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں پر محکمہ پی ڈی ڈی نے غیر قانونی طور پر کنکشن دئے ہیں جس وجہ سے ٹرانسفارمر پر زیادہ لوڈ پڑا اور جل گیا ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں پر جلد از جلد نیا ٹرانسفارمر لگایاجائے اور بجلی کھمبے لگائے جائیں تا کہ لوگوں کی پریشانیوں کا حل ہو سکے۔