عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// ملنگ پورہ اونتی پورہ کا ٹرک ڈرائیور نئی دہلی میں اپنی گاڑی میں کھانا پکانے کے دوران بری طرح جھلس گیا۔ ٹرک ڈرائیور کی شناخت 35 سالہ اشفاق احمد بٹ ولد غلام قادر بٹ ساکنہ ملنگ پورہ اونتی پورہ کے بطور ہوئی ہے۔ زخمی ڈرائیور کے ساتھ موجود افراد کے مطابق یہ واقعہ 14 مئی کو نئی دہلی کے ٹرانسپورٹ نگر میں پیش آیا، جب مبینہ طور پر گیس کا اخراج اس وقت ہوا جب وہ ٹرک کے اندر کھانا پکا رہا تھا۔ واقعے کے فوراً بعد، زخمی ڈرائیور کو نئی دہلی کے جواہر لال نہرو مارگ کے لوک نائک اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کا ابتدائی علاج کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ کئی دنوں تک دہلی میں داخل رہنے کے بعد انہیں مزید علاج اور خصوصی دیکھ بھال کیلئے سرینگر منتقل کیا گیا۔