سرینگر // جموں کشمیر ہائی کورٹ نے جمعہ کو اس عرضی کو سننے سے انکار کردیا جو گاڑیوں کی نئے سرے سے رجسٹریشن سے متعلق آر ٹی او کشمیر کے حکم نامے کو کالعدم قرار دینے سے متعلق دائر کی گئی ہے۔عدالت عالیہ نے اس عرضی کو مفاد عامہ کی عرضی کے بطور سننے سے انکار کرتے ہوئے اسے پیر 19 اپریل کے روز سماعت کے دوران عدالت عالیہ میں پہلے ہی زیر سماعت پٹیشن کیساتھ رکھا جائے۔پچھلے ہفتے جسٹس علی محمد ماگرے نے اس معاملے کے حوالے سے ایک شہری کی جانب سے دائر کی گئی پٹیشن پر سرکار کی وضاحت طلب کی ہے۔عدالت نے دلائل دیئے کہ ایسا لگتا ہے کہ سبھی متعلقین اس بات کے حق میں ہیں کہ اس معاملے کو حل کیا جائے اور کوئی اس بارے میں اختلافی رائے نہیں رکھتا۔ لہٰذا عدالت 19اپریل کو کیس کی شنوائی کریگی تاکہ کچھ متفقہ حل سامنے آسکے۔