راجا ارشاد احمد
گاندربل //منشیات کی لعنت کے خلاف اپنی مسلسل لڑائی میں ایک اہم کامیابی میں، گاندربل پولیس نے این ڈی پی ایس مقدمہ میں عدلیہ کے سامنے موثر انداز میں پیروی کرتے ہوئے ملزم کو پانچ سال قید با مشقت کی سزا دلانے میں کامیابی حاصل کی۔ سیشن کورٹ گاندربل نے پولیس کی طرف سے کی گئی پیچیدہ تحقیقات اور مضبوط استغاثہ کی تعریف کرنے کے بعد ملزم عبدالغنی شیخ، ولد عبدالاحد ساکنہ وانی ہامہ بالا ناگہ بل گاندربل مقدمہ زیر نمبر 230/2017،این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ملزم کو 05 سال قید با مشقت اور 25 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی جس میں نشہ آور ادویات اور سائیکو ٹراپک مادوں سے متعلق جرائم کی سنگینی کو واضح کیا گیا۔یہ سزا پیشہ ورانہ تفتیش، موثر نگرانی اور گاندربل پولیس کی مربوط کوششوں کا نتیجہ ہے جس کے نتیجے میں قابل اعتماد شواہد جمع کرنے اور عدالت کے سامنے اس کی کامیاب پیشکش کو یقینی بنایا۔سرکار کی جانب سے مقرر وکیل شفاعت احمد کی جانب سے مقدمہ کو نہایت محتاط طریقے سے چلایا گیا جبکہ پی پی سید جہانگیر رفیقی کی جانب سے دلائل پیش کیے گئے جس کے باعث ملزم کو پانچ سال قید با مشقت کی سزا سنائی گئی۔