جموں//گورنر کے مشیر کے کے شرما نے گلاڈ نی پاور ہاوس اور بارن گرڈ سٹیشن کا دورہ کرکے وہاں بجلی کے منظر نامے کا جائزہ لیا۔مشیر موصوف نے اِن سٹیشنوں کی صلاحیت اور فیڈنگ علاقوں کے ساتھ ساتھ سازو سامان کے بہتر رکھ رکھائو کے تعلق سے جانکاری حاصل کی۔دریں اثنا مشیر نے بوریا کمپلیکس میں پی ایچ ای پمپنگ سٹیشن کا بھی دورہ کیا۔بعد میں کے کے شرما نے بجلی محکمہ کی ایک میٹنگ طلب کی اور موسم گرما کے دوران محکمہ کو درپیش چیلنجوں کا جائز ہ لیا۔اُنہوں نے بلا خلل بجلی سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے لازمی سازو سامان دستیاب رکھنے کی بھی ہدایت دی۔ کمشنر سیکرٹری پی ڈی ڈی ہردیش کمار اور محکمہ کے کئی دیگر افسران اس موقعہ پر موجو دتھے۔