جموں//کے اے ایس مینز 2016 کے اُمیدواروں کے ایک وفدنے صوبائی صدرنیشنل کانفرنس اورایم ایل اے نگروٹہ دویندرسنگھ رانا سے ملاقات کرکے پبلک سروس کمیشن کی طرف سے منعقدکئے گئے زولوجی پرچے کودوبارہ منعقدکرنے کے فیصلے کے خلاف احتجاج درج کرواتے ہوئے مطالبات پرمبنی ایک یادداشت پیش کی۔اس دوران وفدمیں شامل کے اے ایس مینز 2016 کے اُمیدواروں نے جے کے پی ایس سی کے فیصلے کومساوات کے قانون کے خلاف قراردیا۔امیدواروں نے کہاکہ پبلک سروس کمیشن کاجوازہے کہ پچھلے مہینے منعقدہوئے پرچے میں نقل ہوئی تھی جس کے بعدامیدواروں نے احتجاج درج کرایاتھا ۔اوریہ بھی الزام عائدکیاتھاکہ زولوجی کاپرچہ پچاس فیصدنصاب سے باہرسے آیاتھا۔اس دوران وفدنے زولوجی پیپرکے دوبارہ انعقادپراعتراض جتایا ۔اس دوران امیدواروں نے دویندرسنگھ راناکومیمورنڈم پیش کیا۔اس دوران صوبائی صدرنیشنل کانفرنس نے وفدکویقین دہانی کرائی کہ متعلقہ فورم پرمسئلے کوزیربحث لاکراس کاازالہ کرایاجائے گا۔