راجوری//ضلع کے کیری علاقہ میں حد متارکہ کے قریب ایک فوجی پورٹر پر اسرار حالات میںلا پتہ ہو گیا ہے ۔ معتبر ذرائع نے بتایا کہ صفیر احمد ولد محمد کبیر ساکن پٹھا نیتر مینڈھر ضلع راجوری کے کیری علاقہ میں مقیم فوجی یونٹ کے ساتھ بطور پورٹر کام کر رہا تھا اور 14اگست کو وہ اچانک لا پتہ ہو گیا۔ جب تلاش کے باوجود اس کا پتہ نہ چلا تو فوج کی جانب سے چھتیار پولیس چوکی میں اس کی گمشدگی کی ایک رپورٹ درج کروا دی گئی ہے ۔ ایک اعلیٰ افسرنے معاملہ کی تصدیق کرتے ہوئے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے تاہم سردست اس کے لاپتہ ہونے کے بارے میں کوئی بھی خلاصہ نہیں ہو سکا ہے ۔