دھرم شالا/یو این آئی/کیرون پولارڈ پر آئی پی ایل کے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب پولارڈ، جوممبئی انڈینز کے بیٹنگ کوچ ہیں، کو آئی پی ایل کے کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.3 کی خلاف ورزی کا قصوروار پایا گیا، جو میچ کے دوران قابلِ سماعت نامناسب زبان کے استعمال سے متعلق ہے۔یہ واقعہ دوسری اننگز کے 19ویں اوور میں پیش آیا، جب پولارڈ نے چوتھے امپائر کے لیے نامناسب الفاظ استعمال کیے۔پولارڈ نے اپنی غلطی تسلیم کر لی اور میچ ریفری پنکج دھرمَنی کی جانب سے دی گئی سزا کو قبول کر لیا۔