پلوامہ //جنوبی ضلع پلوامہ کے کھریو پانپورہ علاقے میں کھریو سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ سائبر سٹریم اور عید گاہ 11 کے درمیان کھیلا گیا جس میں سائبر سٹریم نے 22 رنز سے جیت درج کی۔ تقریب پر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کئی شخصیات موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق کھریر سوپر کرکٹ لیگ کا فائنل میچ عیدگاہ 11 اور سائبر سٹریم کے مد مقابل آزاد سپورٹس گراؤنڈ کھریر میں کھیلا گیا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سائبر سٹریم نے مقررہ بیس اورز میں 131 رنز بنائے جس میں مسیب نے 29 رنز بنائے۔جواب میں عیدگاہ 11 کی ٹیم صرف 110 رنز ہی بنا سکی ٹیم کے تمام کھلاڑی 17 اورز میں آل آؤٹ ہوئے۔ اس طرح سے کھریو سپر کرکٹ لیگ کا فائنل میچ سائبر سٹریم نے جیت لیا۔ثاقب رمضان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا انہوں نے میچ میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور 15 رنز بھی بنائے۔عامر نزیر کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔عامر نے اس ٹورنامنٹ میں 450 رنز بنائی تھے۔ تقریب کے آخر پر آرگنائزس نے تمام کھلاڑیوں اور شائقین کا شکریہ ادا کیا۔