بڈگام //بڈگام کے علاقے کھاگ میں منگل کی شام بجلی کی ترسیلی لائینوں کی مرمت کے دوران محکمہ بجلی میں تعینات ملازم کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا۔پولیس کے مطابق کھاگ سے ملحقہ گائوں کنچھٹ پورہ میں قریب ساڑھے پانچ بجے محکمہ بجلی میں تعینات لائن مین ملازم محمد امین بٹ ولد عبدالخالق ساکن سودی پورہ اس وقت کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا جب وہ ہائی ٹیشن لائن کی مرمت کر رہا تھا۔ اگرچہ اسے فوری طور پر نزدیکی طبی مرکز بیروہ منتقل کیا گیا تاہم وہاں موجود ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔پولیس نے قانونی لوازمات مکمل کرنے کے بعد لاش پسماندگان کے سپرد کردی۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کیس درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔